چند منٹ کی بارش سے نشتر کالونی میں سیلاب، کئی گھروں میں پانی گھس گیا

11 Jul, 2024 | 01:04 AM

فاطمہ خان:   حبس کے طویل وقفے کے بعد بارانِ رحمت شہر کے کئی علاقوں میں شہریوں کیلئے زحمت بن گئی۔لارنس کالونی میں چند منٹوں کی بارش کے بعد  گلیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ بعض گلیوں میں 2فٹ جمع ہوگیا۔نشیبی گلیوں میں بارش کا  پانی دکانوں اور گھروں میں گھس گیا۔ 

حکومت کے بارش کے پانی کے بروقت ڈسپوزل کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ لارنس کالونی میں بارش کے پانی کی نکاسی بارش رکنے کے کئی گھنٹے بعد بھی ممکن نہ ہوسکی۔لارنس کالونی میں چند منٹوں کی بارش کے بعد 2فٹ تک پانی جمع ہونے سے رکشے، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں  گلیوں میں  بند ہوگئیں۔

گلیوں میں جمع پانی کے سبب آمد و رفت ناممکن ہو گئی۔ تاہم علاقہ کے  بچوں نے اس صورتحال کو بھی معصومیت کے ساتھ گندے پانی میں تیراکی کر کے خوب انجوائے کیا۔

شہریوں کی جانب سے نکاسی آب کے ناقص صورتحال پر درپیش مسائل کے  شکوے کیے گئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب بھی بارش آتی ہے انتظامیہ کی ن اہلی کےباعث نشتر کالونی میں زندگی مفلوج ہو جاتی ہے۔

پانی گھروں میں داخل ہونے سے  لاتعداد گھرانوں کا قیمتی سامان تباہ ہوچکا ہے۔ انتظامی ادارے شکایات کے باوجود مدد کو نہیں پہنچتے ۔ شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے، نکاسی آب کا آپریشن عمل میں لایا جائے۔

مزیدخبریں