زبیر احمد : کشمور میں گڈو واپڈا ہاسپٹل کے ایم ایس ڈاکٹر منیر احمد نائچ کو مسلح ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا۔
ذرائع کےمطابق ایم ایس گڈو ڈاکٹر منیر احمد نائچ اپنی نجی کلینک پر موجود تھے، اسی دوران تین موٹرسائیکلوں پر سوار چھ مسلح ڈاکوؤں نے ہسپتال کے عملے کو یرغمال بنا کر ڈاکٹر منیر احمد کو اغوا کر گئے۔
اس واقعے کے بعد شہریوں کے انڈس ہائی وے کو بلاک کردیا۔ انڈس ہائی وے بلاک ہونے سے سندھ پنجاب بلوچستان کو آنے اور جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔
واضح رہے کہ ضلعہ بھر سے اغوا ہونے والے مغویوں کی تعداد چالیس سے تجاوز کر گئی۔ ضلعہ بھر میں کشمور پولیس امن امان کروانے میں ناکام ہے، شہری غیر محفوظ ہیں۔