ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیزائن ورکس پلاننگ اجلاس, سیکٹر سی تیرہ کے پی سی ون کی منظوری دیدی گئی

ڈیزائن ورکس پلاننگ اجلاس, سیکٹر سی تیرہ کے پی سی ون کی منظوری دیدی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف : چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت ڈیزائن ورکس پلاننگ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پلاننگ کمیشن افسران، سی ڈی اے بورڈ ممبرز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ 

اجلاس میں سیکٹر سی تیرہ کے پی سی ون کی منظوری دے دی گئی، سیکٹر سی تیرہ کی لاگت کا تخمینہ دس سو اٹہتر ملین روپے لگایا گیا ہے۔ سیکٹر سی تیرہ اسلام آباد کی انتہائی خوبصورت جگہ پر واقع ہے، سیکٹر سی تیرہ میں ہائی رائز بلڈنگ اور اپارٹمنٹس بھی رکھے گئے ہیں۔  اجلاس میں سیکٹر ڈی تیرہ کے پی سی ون کی بھی منظوری دے دی گئی۔سیکٹر ڈی تیرہ 5468 پلاٹس پر مشتمل ہے۔ 

ڈیزائن ورک پلاننگ اجلاس میں سیکٹر ای تیرہ کے پی سی ون کی منظوری دے دی گئی، اس کے علاوہ سیکٹر ایف تیرہ کے ڈیولپمنٹ ورک کے پی سی ون کی بھی منظوری دی گئی۔ سیکٹر ایف تیرہ 5342 پلاٹس پر مشتمل ہے، سیکٹر ایف تیرہ 12676 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ 

اجلاس میں آرچرڈ ہائٹس پارک کے انفراسٹرکچر اینڈ ڈویلپمنٹ کا پی سی ون بھی منظور کیا گیا۔ آرچرڈ ہائٹس پارک منصوبہ ایک ہزار سات سو تہتر ملین کی لاگت سے تیار کیا جائے  گا۔ اجلاس میں ایف ٹن/ایف الیون سے کرنل شیر خان تک الیونتھ ایونیو کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔ ایف ٹن کے ملٹی پرپز سٹیزن کلب کے لئے پی سی ون کی بھی منظوری اجلاس میں دی گئی۔ 

 اجلاس میں نیشنل بس ٹرمنل کی تعمیر کی منظوری بھی دی گئی، نیشنل بس ٹرمنل بیالیس سو باون ملین کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔