ریلوے حکام کی ناقص حکمت عملی ،ٹرینیں حسب معمول تاخیر کا شکار

11 Jul, 2023 | 09:19 PM

ریلوے حکام کی ناقص حکمت عملی اور عدم دلچسپی کےسبب ٹرینیں تاحال تاخیر کا شکار،  لاہور آنے والی 10سے زائد ٹرینیں حسب معمول کئی گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔
 ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی خیبرمیل ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔ گرین لائن آدھا گھنٹہ، تیزگام پونے 4 گھنٹے، علامہ اقبال ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیرکاشکارہی۔ ہزارہ ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ، کراچی ایکسپریس 40 منٹ، ملت ایکسپریس اڑھائی گھنٹے، پاک بزنس ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کاشکار رہی۔ فرید ایکسپریس 2گھنٹے چالیس منٹ، جعفر ایکسپریس 40منٹ اور قراقرم ایکسپریس پونے3 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

مزیدخبریں