سٹی 42: بارشوں کے باعث ڈینگی کا خطرہ لیکن محکمہ پرائمری ہیلتھ کی سنگین لاپرواہی کے باعث ڈینگی ورکرز کی بھرتی نہ ہوسکی .
ڈینگی سیزن شروع ہونے کے باوجود ڈینگی ورکرز کی بھرتی نہ ہوسکی .لاہور میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے 3 ہزار ورکرز بھرتی کرنے کی استدعا کر دی گئی ۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ نے ڈینگی ورکرز کی بھرتیوں کی تاحال اجازت نہ دی ۔
ڈینگی ورکرز بھرتی نہ ہونے سے لارواسائیڈنگ و سرویلنس کا عمل متاثر ہو گیا ۔ ڈینگی سیزن کے دوران لاہور میں صرف آدھی ورک فورس میسر ہے ۔ ڈینگی ورکرز کی کمی کے باعث مچھروں کی افزائش بڑھنے کا سنگین خطرہے۔
ڈینگی کا خطرہ ، محکمہ پرائمری ہیلتھ کی سنگین لاپرواہی
11 Jul, 2023 | 07:46 PM