ڈیپوٹیشن پر ایل ڈی اے میں تعینات شاہد نعیم کی خدمات ٹیوٹا کے سپرد

11 Jul, 2023 | 07:43 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)وزیراعلی محسن نقوی کے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل دورے کے آفٹر شاکس ،ڈائریکٹر ہاوسنگ سیون جوہر ٹاون شاہد نعیم کی خدمات ٹیوٹا کے سپرد واپس کردی گئیں۔

شاہد نعیم ڈیپوٹیشن پر ایل ڈی اے میں تعینات تھے ،وزیراعلی کو دورے کے موقع پر جوہر ٹاون کے پلاٹوں کے این او سی سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن رابعہ ریاست نے ڈی جی کے حکم پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

 واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کے وزٹ کے ثمرات عوام تک پہنچنے لگے،ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا ٹائم دوپہر 2 بجے سے بڑھا کر شام 5 بجے تک کر دیا گیا۔شہریوں کی درخواستیں اب دوپہر 2 بجے کی بجائے شام 5 بجے تک موصول کی جا سکیں گی۔ 

ہاؤسنگ کے ایسے ڈائریکٹوریٹ جن کی پینڈینسی 20 سے زائد ہے وہ 6 روز کام کرکے پینڈینسی ختم کریں گےجن ڈائریکٹوریٹ کی پینڈینسی 20 سے زائد ہے وہ رات دیر تک 8 بجے تک کام کرکے پینڈینسی کو کلیئر کریں گے۔ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ روزانہ صبح 9 سے 10 بجے تک ون ونڈو سیل پر متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا کریں گے۔ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کے حکم پر ڈائریکٹر ایڈمن رابعہ ریاست نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مزیدخبریں