ویب ڈیسک: کلائمیٹ چینج کی وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل چئیرمین پی ٹی آئی کی حمایت کررہاہے. چیئرمین پی ٹی آئی اوراسرائیل اتحادی ہیں، سانحہ 9مئی کے پیچھے کارفرماعناصر بے نقاب ہوچکے ہیں۔ اسرائیل اور چیئرمین پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، پتہ چل گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اسرائیلی ایجنٹ کیوں کہلاتے ہیں۔
وفاقی وزیر شیری رحمان نے وزیراعظم کے مشیر عطا تارڑ کے ساتھ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب پتہ چل گیا کہ فارن فنڈنگ کیوں ہوئی۔ پی ٹی آئی کو اسرائیل کا جارحانہ رویہ اچھا لگتا ہے۔ فلسطینیوں کے قاتل چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت کر رہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کی کبھی مذمت نہیں کی، شیری رحمان
پی ٹی آئی نے پاکستان کے خلاف بیرون ملک لابیاں رکھی ہوئی ہیں۔
شیری رحمان نے کہا کہ انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی اور بھارتی حکومتیں چئیرمین پی ٹی آئی کی حمایت کررہی ہیں۔
شہید بھٹو کو پھانسی دی گئی لیکن انہوں نے پاکستان کے خلاف نہیں سوچا ۔
چئیرمین پی ٹی آئی نے جلسوں میں امریکی سایفر لہرایا۔
یہ چاہتے تھے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف میں معاہدہ نا ہو ۔
نومئی کے پس پردہ عناصر کا پتہ چل گیا ہے، یہ وہی لوگ ہیں جوچاہتے تھے کہ پاکستان دیوالیہ ہو۔
وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ عطا تارڑ نے نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرایئلی شہریوں نے پی ٹی آئی کو فنڈز دیئے ،اسرائیلی حکومت 9 مئی واقعات پر اقوام متحدہ چلی گئی، پتہ چل گیا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی کس کے کہنے پر سب کررہے ہیں ۔
عطا تارڑ نےکہا کہ پاکستان اور ریاست سے کوئی بڑا نہیں ۔ تمام واقعات کے تانے بانے پاکستان مخالف قوتوں سے ملتے ہیں ۔9 مئی کوفوجی تنصیبات اور یادگار شہدا پر حملہ کیاگیا۔ 9مئی کے حملے اتفاقیہ نہیں منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ آج جواب مل گیاکہ اسرائیلی شہری پی ٹی آئی کوفندز کیوں دے رہے تھے۔ 9مئی کوسیاسی جماعت کے مٹھی بھر شرپسندوں نے ملکی وقار پر حملہ کیا۔ 9مئی کوسیاسی جماعت کے مٹھی بھر شرپسندوں نے ملکی وقار پر حملہ کیا۔