ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹیٹ بینک میں 2 ارب جمع کروانے پر وزیراعظم سعودی ولی عہد کے مشکور

سٹیٹ بینک میں 2 ارب جمع کروانے پر وزیراعظم سعودی ولی عہد کے مشکور
کیپشن: Shahbaz Sharif, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد الملیکی کی ملاقات ہوئی۔ 

ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کامیاب ہونے میں اس عمل نے اہم کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے سعودی سفیر کو ولی عہد کے لیے خصوصی شکریہ کا پیغام دیا۔ وزیراعظم نے سپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کی تشکیل کو سراہا۔ 

ملاقات میں وزیراعظم نے آئی ٹی، انرجی اور انفراسٹرکچر میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

سعودی سفیر نے برادر اسلامی ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان کیا۔