علی رامے:بھارت نےستلج میں 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا, چناب اور راوی میں سیلابی پانی کی آمد میں کمی ہو رہی ہے۔ پنجاب کے دریاؤں، ڈیمز اور بیراجوں میں پانی کی آمد اور آؤٹ فلو کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے کیونکہ بھارت نےستلج میں 2 مقامات پر پانی چھوڑ دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے تمام دریاؤں، ڈیمز اور بیراجز میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔فلڈ فور کاسٹنگ رپورٹ کے مطابق دریائے راوی میں جیسر کے مقام پر پانی کا بہاؤ اور اخراج 35 ہزار کیوسک ہے جبکہ شاہدرہ کے مقام پر دریائے راوی میں 28 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تمام دریاؤں، بیراجز ،ڈیمز اور نالہ جات میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
بھارت نےستلج میں 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا, چناب اور راوی میں سیلابی پانی کی آمد میں کمی
11 Jul, 2023 | 06:45 PM