پی سی بی کی چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار  

11 Jul, 2023 | 06:43 PM

Imran Fayyaz

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پی سی بی کی چیف الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق کی برطرفی کیخلاف درخواست کو قابل سماعت قرار دیا گیا ہے۔

 فاضل عدالت نے چئیرمن پی سی بی سمیت دیگر کو 20 جولائی کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ جسٹس محمد رضا قریشی نے کیس مزید سماعت کیلئے جسٹس شاہد کریم کی عدالت بھجوا دیا۔

 عدالت کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اسی نوعیت کی درخواست جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں زیر سماعت ہے، مناسب ہے وہی یہ کیس سُنیں۔

 جسٹس محمد رضا قریشی نے درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

مزیدخبریں