غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 5 بچے انتقال کر گئے

11 Jul, 2023 | 06:21 PM

سٹی 42: سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 5 بچے انتقال کر گئے .

محکمہ صحت کے مطابق تھرپارکر میں مو جود  سول اسپتال  میں   گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 بچوں کی اموات  ہوئی ہیں ۔ محکمہ صحت کے مطابق مرنے والے بچوں کی عمریں ایک ماہ سال سے نومولود تک ہیں ۔رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 39 ہے جبکہ  رواں سال میں 460 ہو گئی ہے۔ 

مزیدخبریں