لاہور ہائیکورٹ، پرویزالٰہی کے مقدمات خارج کرنے کے خلاف  درخواستوں پر سماعت نہ ہوسکی

11 Jul, 2023 | 06:21 PM

Imran Fayyaz

(ملک اشرف)چوہدری پرویز الہی کو کرپشن کے تین  مقدمات سے ڈسچارج کرنے کا معاملہ ،ہائیکورٹ  میں،پنجاب حکومت کی پرویزالٰہی کے مقدمات خارج کرنے کے خلاف  درخواستوں پر سماعت نہ ہوسکی۔

 عدالت  نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی، جسٹس محمد امجد رفیق نے پنجاب حکومت کی درخواستوں پرسماعت کرنا تھی،پنجاب حکومت کی  پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے ذریعے دائر درخواستوں میں  پرویز الہی  اور متعلقہ کورٹ کے جج کو فریق بنایا گیا ہے۔

حکومتی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہی  کے  کرپشن کے مقدمے میں ملوث ہیں ،  پرویز الہی سڑکوں کی تعمیر میں کمیشن اور اختیارات سے تجاوز کی واضح شہادت موجود ہے ،ملزم پرویز الہی کو  مجسٹریٹ عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا گیا۔

پولیس اور پراسیکوشن نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت سے استدعا کی ،پراسیکوشن کا موقف نظر انداز کر کے مجسٹریٹس  نے ملزم کو دو مقدمات میں ڈسچارج کیا ، ملزم کو تفتیش سے قبل  اسے مقدمات سے ڈسچارج  کرنا خلاف قانون ہے۔ملزم سے تفتیش مکمل کرنے کے لئے اس کا جسمانی ریمانڈ قانونی تقاضا ہے،  حکومت نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ مجسٹریٹ کا مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کےحکم کالعدم قرار دے ۔

مزیدخبریں