(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا ٹویٹ، ریچارج پاکستان پروجیکٹ کیلئے 77.8 ملین امریکی ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ٹویٹ میں شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ری چارج پاکستان منصوبہ اگلے 7 سالوں میں لاگو کیا جائے گا، یہ پاکستان کے لیے ایک اچھی خبر ہے، اس میں 66 ملین امریکی ڈالر کے گرین کلائمیٹ فنانس کے وسائل شامل ہیں،تقریباً 11.8 ملین امریکی ڈالر کی شریک فنانسنگ شامل ہے۔
اس منصوبے کا مقصد ماحولیاتی نظام پر مبنی ایڈاپٹیشن کے اقدامات شروع کرنا ہے، سیلاب کے پانی کو جمع کرنا، فلڈ رسک مینجمنٹ، متعدد ترجیجی علاقوں میں گرین انفراسٹرکچر کا قیام کرنا ہے، ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر کمیونٹیز کی صلاحیت بڑھانا منصوبے کا حصہ ہیں،منصوبے میں حکومت پاکستان بشمول تمام صوبوں اور اسٹیک ہولڈرز کی ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے منصوبوں کو لاگو کرنے کی صلاحیت بڑھانا بھی شامل ہے۔
ری چارج پاکستان منصوبے کی منظوری حکومت کی اہم کامیابی ہے،یہ منصوبہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے میں بہت سازگار ثابت ہوگا۔