ویب ڈیسک: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم قومی زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کا پروگرام منظور کیا گیا۔
تفصیلالت کے مطابق منصوبے پر 377 ارب 23 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ منصوبہ چاروں صوبوں میں شروع کیا جائے گا۔ رواں سال منصوبے پر 90 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ پروگرام کے تحت ایک لاکھ زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا ۔
اجلاس میں خیبر پختونخواہ رورل انوسٹمنٹ اینڈ انڈسٹریل سپورٹ پروگرام منظور کیا گیا۔ سندھ سولر انرجی پروجیکٹ کے فیز ون کی منظوری بھی دے دی گئی، منصوبے پر 27 اربر وپے سے زائد لاگت آئے گی۔
اجلاس میں مہمند ڈیم سے 800 میگا واٹ بجلی گرڈ میں منتقل کرنے کا منصوبہ منظور کیا گیا، منصوبے کے فیز ون پر 14 ارب 31 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ اس کے علاوہ 40 کلو میٹر طویل لاہور بائی پاس منصوبے کی منظوری بی دی گئی۔ اجلاس میں عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے تعاون سے پولیو کے خاتمے کا پروگرام منظور کیا گیا۔