دُر نایاب:نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نےایل ڈی اے ون ونڈوسیل کادورہ کیا اور شہریوں کی شکایات دور نہ ہونے کے سبب ون ونڈو سیل کا ساراعملہ تبدیل کردیا۔
محسن نقوی نے ون ونڈو سیل میں موجود شہریوں کے مسائل سنے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کے آگے شکایات کے انبارلگا دیئے۔
شہریوں نے باربارچکر لگوانے،کئی ماہ سےجمع کرائی درخواستوں پرپراگرس زیرو ہونے اور رشوت کی شکایات کیں۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ون ونڈو سیل کی ناقص کارکردگی پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور سیل میں تعینات پورا عملہ ہٹادیا۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایل ڈی اے حکام کو ون ونڈو سیل میں فوری طور پر نیا عملہ تعینات کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ نے ڈی جی ایل ڈی اےکوہدایت کی کہ 14روزکےاندرون ونڈوسیل کےامورکوبہتربنایاجائے۔
نگراں وزیراعلیٰ نے پبلک کی موجودگی میں وارننگ دی کہ رشوت کی شکایات پر فوری ایکشن ہو گا،
کرپشن پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ون ونڈو سیل میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے شکایات کے ازالے کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ڈی جی ایل ڈی اے ہاؤسنگ کو شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے ہدایات جاری کیں۔
محسن نقوی نے شہریوں کی زیر التواء درخواستوں کو مقرر کردہ مدت میں نمٹانے کا حکم دیا اور کہا کہ ون ونڈو سیل میں بھی شہریوں کےمسائل کوبہتر طریقہ سے حل کیا جائے۔ شہریوں کی درخواستوں کو ٹائم لائن کے اندر نمٹایا جائے۔