جامن کے حیرت انگیز فوائد

11 Jul, 2023 | 05:06 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) جامن صحت کے حوالے سے انتہائی مفید اور اہم پھل ہے، جامن کے ساتھ ساتھ جامن کی گھٹلیاں اور پتے بھی بہت ساری بیماریوں کے علاج میں استعمال کئے جاتے ہیں۔

جامن کینسر، دل کی بیماریوں ، ذیابیطس، دمہ ، معدہ اور جلد کے مختلف مسائل کے حل کیلئے نہایت مفید پھل ہے۔ جامن میں اہم غذائی اجزاءجیسے کیلشیئم ،آئرن ،میگنیشیئم ،فاسفورس ،سوڈیم، وٹامن، تھیامن ،ربوفلیون، نیاسن، کاربوہائیڈریٹ ،کیروٹین، فولک ایسڈ، فائبر، فیٹ، پروٹین اور پانی موجود ہوتے ہیں۔ جو صحت کے لئے بے انتہا مفید ہیں۔

جامن یا کالا بیر ہیموگلوبن کی تعداد کو بہتر بناتا ہے اور پھل میں موجود آئرن خون کو صاف کرنے والے ایجنٹ کا کام کرتا ہے۔ یہ آپ کی جلد اور آنکھوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ یہ پھل کئی معدنیات اور وٹامن سی اور اے سے بھی بھرپور ہے، آپ کے مسوڑھوں اور دانتوں کو مضبوط کرتا ہے۔
جامن آپ کے مسوڑھوں اور دانتوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ سیاہ بیر کے پتوں میں جراثیم کش خصوصیات ہوتی ہیں اور اس کا استعمال مسوڑھوں سے خون کو روکنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ آپ چھٹی کو خشک کر سکتے ہیں اور پھر اسے ٹوتھ پاؤڈر کے طور پر استعمال کرنے کے لیے پاؤڈر بھی بنا  سکتے ہیں۔ اس سے مسوڑھوں سے خون بہنے اور انفیکشن کو روکنے میں مدد ملے گی۔

بھوک بڑھاتا ہے اور صفراءکا زور توڑ کر معدہ کو طاقت دیتا ہے اور کھانے کو ہضم کرتا ہے۔جامن میں پیاس کی شدت اور خون کی گرمی کم کرنے کی قدرتی تاثیر ہے۔ذیابیطس کے مریضوں کے لئے جامن کا استعمال انتہائی مفید ہے یہ خون میں شکر کی مقدار کو بڑھنے نہیں دیتا۔بڑھی ہوئی تلی کو کم کرنے اور جگر کی صحت کیلئے بہت فائدہ مند ہے نیا خون پیدا کرتا ہے۔ گرمی سے نجات کا بہترین ذریعہ ہے لیکن جامن کھانے کے بعد پانی نہ پئیں۔ پیشاب کی زیادتی کو کم کرتا ہے مثانہ کی کمزوری دور کرتا ہے۔دانتوں کی صحت کیلئے بھی مفید پھل ہے۔جامن کی گھٹلیاں سکھا کر پیس کر رکھ لیں اور روزانہ تیس ماشہ پانی سے کھالیں ذیابیطس کا خاتمہ ہو جائے گا۔ کمر اور پیروں کے درد سے نجات کے لئے جامن گھٹلی سمیت پیسٹ بنا کر کھائیں۔

گرتے ہوئے بالوں کو روکتا ہے۔ بڑھی ہوئی تلی کیلئے خالی جامن، جامن کا سرکہ یا جامن کا شربت بنا کر پینا بہت مفید ہے۔جامن کی چھال کا جو شاندہ اسہال اور پیچش میں فائدہ دیتا ہے۔جامن کی چھال کو پانی میں پکا کر غرارے اور کلیاں کرنے سے پھولے ہوئے مسوڑھوں اور گلے آنے کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔

جن لوگوں کو رات میں برے خواب آتے ہوں ان کو جامن کی گھٹلی کا پاﺅڈر صبح وشام کھانا چاہئے۔ بیٹھے ہوئے گلے اور آواز کیلئے جامن کی گھٹلیوں کو پیس کر چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا کر رکھ لیں اور شہد لگا کر چوس لیں۔-کیسے بھی دستوں میں جامن کے درخت کے ڈھائی پتے جو نہ زیادہ سخت ہوں نہ زیادہ نرم پیس کر تھوڑا سا نمک ملا کر اسکی گولیاں بنا لیں اور ایک گولی صبح و شام لینے سے دست فوراً رک جائیں گے۔

جامن کے پتے السر میں مفید ہیں۔جامن کا جوس مدافعتی نظام کو فروغ دیتا ہے۔ اینیمیا کے شکار افراد جامن ضرور کھائیں۔24سوگرام جامن میں55 ملی گرام پوٹاشیم ہوتا ہے جو دل کے مریضوں کے لئے ا چھا ہے۔ جامن کے روزانہ استعمال سے ہائی بلڈ پریشر اور اسٹروک کے خطرے سے بچا جا سکتا ہے۔

جامن میں موجود وٹامن سی جلد کے لئے بہترین ہے۔ ایکنی کے لئے روزانہ رات کو جامن کی گھٹلی پیس کر دودھ میں ملا کر لگانے سے ایکنی ختم ہو جاتی ہے۔ داغ دھبوں سے نجات کے لئے جامن کی گھٹلی کا پاﺅڈر، لیموں کا رس، بیسن، بادام کا تیل اور عرق گلاب چند قطرے ملا کر چہرے پر لگائیں جب سوکھ جائے تو دھولیں۔آئلی اسکن کیلئے جامن کا پلپ،جو کاآٹا،آملہ کا رس، اور عرق گلاب ملا کر فیس ماسک کے طور پر استعمال کریں جب سوکھ جائے تو دھولیں۔ جامن کا مزاج خشک سرد ہے گرم مزج رکھنے والوں کے لئے مفید ہے۔

جن کا معدہ کمزور ہو ان کے لئے جامن اور جامن کا سرکہ بہترین دوا کا کام کرتے ہیں۔آنکھوں سے پانی نکلتا ہو یا موتیا آر ہا ہوتو جامن کی گھٹلی سکھا کر باریک پیس لیں اور صبح و شام تین تین ماشہ سادہ پانی کے ساتھ لیں۔

 

 
  
  

مزیدخبریں