ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ طلبہ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم سے کلاشنکوف کلچرختم ہوگا،دوبارہ موقع ملاتوچاروں صوبوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔میرٹ کی بنیادپرایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جارہے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ باتیں آج پشاور میں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورہ پشاور کے دوران فاٹا یونیورسٹی کے فیز ون کی افتتاحی تقریب سے بھی خطاب کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ فاٹایونیورسٹی ضم شدہ اضلاع کی پہلی یونیورسٹی ہے۔
فاٹایونیورسٹی کی تعمیرپر ڈیڑھ ارب روپے لاگت آئی۔ فاٹا یونیورسٹی کی بنیاد مسلم لیگ ن کی گزشتہ حکومت میں رکھی گئی تھی۔
وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے باصلاحیت نوجوانوں میں لیپ ٹاپس بھی تقسیم کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا خیبرپختونخوابہادراوردلیرلوگوں کاصوبہ ہے۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے لوگوں نے بہت قربانیاں دیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں طلبہ کومبارکباد پیش کرتاہوں۔ لیپ ٹاپ کی تقسیم سے کلاشنکوف کلچرختم ہوگا۔
طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کاپروگرام ہم نے خوشی سے قبول نہیں کیا۔
بھکاری پن ختم کرناچاہتے ہیں تواپنے پاؤں پرکھڑے ہوناہوگا۔ سعودی عرب سے آج 2ارب ڈالرملے ہیں۔ مجبوراًایف آئی ایم ایف کے پاس جاناپڑا۔
انہوں نے کہا کہ رونے دھونے سے غربت ختم نہیں ہوگی۔مسلسل جدوجہدسے قومیں بنتی ہیں۔ ہمیں ماضی سے سبق سیکھناہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یقین ظاہر کیا کہ اگلے چندسالوں میں پاکستان دنیاکا تیزی سے ترقی کرتاملک بن جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ زراعت پاکستان کی تقدیرمل سکتی ہے۔پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں۔ پاکستان اپنے پاؤں پرکھڑاہوگا،غربت کاخاتمہ ہوگا۔ ہم نے غربت اوربے روزگاری کاخاتمہ کرناہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سفارش اورکرپشن نے پاکستان کوتباہ کردیا۔میرٹ اورمحنت ہی پاکستان کوبچاسکتاہے۔ انہوں نے کہا مہنگائی میں بتدریج کمی کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میرٹ کی بنیادپرایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جارہے ہیں۔ انہیں دوبارہ موقع ملا تو چاروں صوبوں میں مزید لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے ۔