ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فراڈ کیس، بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل عدالت میں پیش

 فراڈ کیس، بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل عدالت میں پیش
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل ڈھائی کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں عدالت میں پیش ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ امیشا پٹیل رانچی  کی عدالت میں پیش ہوئیں اورموقف اختیار کیا کہ ان پر عائد مالی فراڈ کے الزامات درست نہیں۔ عدالت نے امیشا پٹیل کو 18 جون کو مشروط ضمانت دی تھی۔امیشا پٹیل کیخلاف پروڈیوسر اجے سنگھ نے چیک باؤنس ہونے اور ڈھائی کروڑ روپے کے فراڈ کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ اجے سنگھ کا موقف ہے کہ اداکارہ کو فلم بنانے کے لیے ڈھائی کروڑ روپے دیئے تھے تاہم نہ تو فلم بنی اور نہ ہی سود سمیت پیسے واپس ملے۔اجے سنگھ کا مزید کہنا ہے کہ امیشا پٹیل نے جو چیک دئیے تھے وہ بھی باؤنس ہوگئے جس کے بعد عدالت جانے کا فیصلہ کیا۔اداکارہ امیشا پٹیل طویل عرصے بعد اپنی بلاک بسٹر فلم ’ غدر‘ کے سیکوئل کے ساتھ  بڑے پردے پر واپس آرہی ہیں۔ سنی دیول کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی امیشا پٹیل کی فلم 11 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔