اسرائیل کے پاکستان مخالف بیان پر دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا

11 Jul, 2023 | 03:00 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں پاکستان مخالف اسرائیلی بیان پر دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے والے اسرائیل کی نصیحت کی پاکستان کو ضرورت نہیں ہے۔ 

اسرائیل نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں پاکستان کو سفارشات پیش کیں کہ پاکستان جبری گمشدگیوں، تشدد، پرامن احتجاج پر کریک ڈاؤن مذہبی اقلیتوں پر تشدد کو روکنے کے لیے کارروائی کرے۔

اسرائیلی بیانیے کا سیاسی محرک بنیادی طور پر سیشن کے مثبت لہجے اور ریاستوں کی ایک بڑی اکثریت کے بیانات سے متصادم ہے۔ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی طویل تاریخ کے پیش نظر پاکستان انسانی حقوق کے تحفظ میں اسرائیلی مشورے کی کوئی ضرورت محسوس نہیں کرتا۔

مزیدخبریں