پنجاب پولیس افسر کی سنیارٹی اب وردی پر موجود سٹرپ سے بھی پتہ چلے گی

11 Jul, 2023 | 01:31 PM

عابد چودھری: آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے یونیفارم میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام افسران کو اس سے متعلق مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے حکم سے ایڈیشنل آئی جی رفعت مختار نے مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 10سالہ سروس مکمل کرنیوالے اہلکار یونیفارم پر ایک نیلی سٹرپ لگائیں گے، 20سالہ سروس مکمل کرنیوالے اہلکار یونیفارم پر 2نیلی سٹرپ لگائیں گے،30سالہ سروس مکمل کرنیوالے ا ہلکار3 نیلی سٹر پ لگائیں گے۔

  پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ لیڈی اہلکاروں کیلئے ہیڈ سکارف یونیفارم کا لازمی حصہ ہے ،مراسلہ سی سی پی او لاہور،کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری کو ارسال کر دیا گیا ، آر پی اوز ، ڈی پی اوز ،ایس ایس پی موٹر ٹرانسپورٹ کو بھی مراسلہ جاری کر دیا گیا ۔

مزیدخبریں