ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹے کی قلت پوری کرنے کیلئے باہر سے گندم منگوانے کا فیصلہ

آٹے کی قلت پوری کرنے کیلئے باہر سے گندم منگوانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: آٹے کی قلت پوری کرنے کیلئے باہر سے گندم منگوانے کا فیصلہ،  محکمہ فوڈ نے ہنگامی اجلاس، دس لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی سفارش کردی۔ 

ملک میں آٹے کے قلت کے بعد محکمہ فوڈ کو عوام کا خیال آ ہی گیا۔ محکمہ فوڈ نے ہنگامی اجلاس طلب کیا، جس کی صدارت سیکرٹری فوڈ محمد زمان وٹو نے کی، اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں گندم کی قلت کے باعث آٹے کا بحران ہے، جس سے شہری پریشان ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آٹے کی قلت پر قابو پانے کیلئے گندم باہر سے منگوائی جائے جس کیلئے دس لاکھ میٹرک ٹن گندم باہر سے منگوانے کی سفارش تیار کی گئی ہے، یہ سفارش حکومت کو بھجوائی جائے گی، جس کے بعد منظوری ملنے پر گندم درآمد کی جائے گی۔