ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیکورٹ کا ڈیڑھ سو سال پرانا درخت لاغر ہوگیا، اداروں سے مدد کی اپیل

 ہائیکورٹ کا ڈیڑھ سو سال پرانا درخت لاغر ہوگیا، اداروں سے مدد کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کا ڈیڑھ سو سال پرانا برگد کا درخت لاغر ہوگیا، وکلا و سائلین نے بوڑھے برگدکو بچانے کیلئے متعلقہ اداروں سے مدد کی اپیل کر دی۔

ہائیکورٹ کی نیوایڈمنسٹریشن بلاک بلڈنگ میں برگد کا درخت 150 سال پرانا ہے، بلڈنگ کی تعمیر کے وقت اسے کٹنے سے بچا لیا گیا تھا،’’درخت کی کہانی اسکی اپنی زبانی‘‘ کےعنوان سے یہاں بورڈ آویزاں ہے، بورڈ پڑھنے والے کو دیوہیکل درخت کی تاریخی اہمیت سے آگاہ کرتا ہے۔

برگد کہانی میں کہا گیا کہ آرکیٹیکٹ مجھے رکاوٹ سمجھتے تھے، شاخوں پہ بسیرا کرنیوالے پرندے افسردہ تھے اور ہجرت کا سوچ رہےتھے، ایسے میں ایک زندگی بخش آواز میرے کانوں سے ٹکرائی، یہ محکم آواز معزز عدالت عالیہ کی تھی، عدالت نے میرے خاتمے کی بجائے عمارت کے ڈیزائن میں تبدیلی کا حکم دیا۔

برگد کہانی میں کہا گیا کہ اسوقت تو مجھے بچا لیا گیا لیکن وقت گزرنے کیساتھ میں کمزور اور لاغرہوتا گیا، اب مجھے بچانے کی کوئی کوشش نہیں کی جا رہی ہے، اب بھی کوئی کوشش کرے تو تاریخی درخت کو بچایا جاسکتا ہے۔

سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ اس لاغر درخت کو بچانے کی ضرورت ہے ۔