فواد چوہدری کی اہلیہ کا شہباز گل کی ٹوئٹ پر کرارا جواب

11 Jul, 2023 | 09:45 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد چوہدری نے شہبازگل کی ٹوئٹ پر جوابی ٹوئٹ  داغ دی۔ 

شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے علی زیدی، عمران اسماعیل، فوادچوہدری اورفردوس عاشق اعوان سمیت 17 لوگوں کو پارٹی سے فارغ کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد چوہدری  نے جواباً شہباز گل کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خود تو فرار ہو ،اور باتیں سنو۔ انہوں نے شہباز گل سے استفسار کیا کہ پہلے پارٹی میں اپنے عہدے کی وضاحت  تو کریں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سابق چیف آف اسٹاف شہباز گل ان دنوں امریکا میں ہیں اور سوشل میڈیا پر اظہارخیال کرتے رہتے ہیں۔


 

مزیدخبریں