ماںیٹرنگ ڈیسک: اسلامی فتوحات پر مبنی عالمی شہرت یافتہ ترک سیریز کورولش عثمان میں اہم کردار نبھانے والے دو اداکاروں نے آپس میں شادی کرلی۔
کورولش عثمان میں سپاہی جیرکوتائی اور آئیگُل خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ بوسے ارسلان اور اداکار جاگری سینسوئے نے کئی عرصہ رشتے میں رہنے کے بعد اب شادی کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ڈرامہ کے سیٹ پر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے اور اب وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے جن کی تصاویر دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔
ترک میڈیا کے مطابق بوسے ارسلان اور اداکار جاگری سینسوئے نے کچھ ماہ قبل منگنی کی تھی۔
View this post on Instagram
سیریز میں دونوں کا کردار:
آئیگُل خاتون (بوسے ارسلان) کورولش عثمان کے تین سیزنز میں نظر آئیں، پہلے ان کا کردار قدرے منفی تھا جب کہ دوسرے سیزن سے انہیں عثمان کے سپاہیوں میں شامل دیکھا گیا۔
سیزن تین کے اختتام پر آئیگُل خاتون کو شہید ہوتے دکھایا گیا۔
دوسری جانب سپاہی جیرکوتائی ( جاگری سینسوئے) سیریز کی شروعات میں منگولوں کا سپاہی تھا جس نے بعدازاں اسلام قبول کیا اور عثمان کے قریبی ساتھیوں اور سپاہیوں میں شامل ہوگیا۔
سیریز میں بھی آئیگُل خاتون اور سپاہی جیرکوتائی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے کے بعد شادی کرلیتے ہیں۔