پی ٹی آئی کے اہم رہنما گرفتاری سے بچ گئے

11 Jul, 2023 | 09:06 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی معاون خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا عارف یوسف گرفتاری سے بچ گئے۔

پشاور میں پولیس پی ٹی آئی کے سابق معاون خصوصی عارف یوسف گرفتاری کی درخواست ضمانت خارج ہونے سے لا علم رہی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عارف یوسف کی درخواست ضمانت خارج کر دی تھی، ضمانت خارج ہونے کے باجود پولیس سابق مشیر قانون کو حراست میں نہ لے سکی۔

پولیس حکام کے مطابق عارف یوسف کی ضمانت خارج ہونے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں تھی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق معاون خصوصی عارف یوسف کا کہنا تھا کہ  درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد عدالت سے باہر آیا تو پولیس موجود نہیں تھی، ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

عارف یوسف پر تھانا خان رازق میں 9 اور 10 مئی کی توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے، 9 مئی کو ہونے والی توڑ پھوڑ کے واقعات میں پولیس اب تک سابق وزراء تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش سمیت کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

مزیدخبریں