ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی سازش سے ہم پر چور مسلط کیے گئے ،عمران خان

عمران خان،لودھراں،جلسہ،خطاب،سابق وزیراعظم،سٹی42
کیپشن: عمران خان،فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے  کہا ہے کہ  کراچی میں زیادہ بارش ہوئی ہے، قوم کی توجہ کراچی پر دلانے لگا ہوں،شہر کھنڈر بن گیا ہے، عثمان بزدار نے لاہور میں زیر زمین ٹینک بنائے، بارش کا پانی کھڑا نہیں ہوتا۔

 ضمنی الیکشن کے حوالے سے لودھراں میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا  کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا، کراچی میں بارش کے پانی کے لیے کچھ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارسطو احسن اقبال کہتا ہے کرپشن ہوتی ہے، حق اور سچ کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے، جن کے پاس طاقت تھی وہ چوری کو اتنا برا نہیں سمجھتے تھے، کبھی وہ معاشرہ اوپر نہیں جا سکتا ، جاوید لطیف کہتا ہے اسمبلی کے ذریعے نواز شریف کے مقدمات ختم کر دو، اچھائی کے ساتھ یا برائی کے ساتھ، نیوٹرل آپ نہیں رہ سکتے، لودھراں والو! یہ الیکشن نہیں جہاد ہے، امریکی سازش سے ہم پر چور مسلط کیے گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرے خلاف مہنگائی پر مہم چلائی گئی، مہنگائی پر سارا وقت مہم چلانے والوں نے آتے ساتھ ہی اپنے کرپشن کے کیسز ختم کیے۔ موجودہ حکومت نے آتے ہی 1100 ارب روپے کے کیسز ختم کروائے، اس سے بڑا ڈاکا پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں پڑا، نیب قوانین ترمیم کر کے اپنے مقدمات ختم کروا دیئے گئے، احسن اقبال برگر کھانے گیا تو چور چور کے نعرے لگائے، ارسطو کہتا ہے عمران خان نے لوگو کو بدتمیزی سکھا دی، جھوٹے ارسطو ! یہ بدتمیزی نہیں حقیقت ہے تم چور ہو، امریکا کے ساتھ مل کر ہماری حکومت گرائی۔