مری جانے والے مسافر ہو جائیں ہوشیار

11 Jul, 2022 | 02:27 PM

Imran Fayyaz

ویب ڈیسک : مری میں 8 ہزار سے زائد گاڑیوں کو داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی، سی ٹی او راولپنڈی نے واضح کر دیا ۔ 

 گزشتہ برس انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آنے والے سانحہ مری کے بعد سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد نے واضح کردیا کہ اس عید کے موقع پر 8 ہزار سے زائد گاڑیوں کو مری جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مری میں ہر سال عید کے موقع پر پیچھلے سال سے زیادہ گاڑیاں داخل ہوتی ہیں جس کے باعث رواں برس سانحہ مری پیش آیا ۔ 

اس عید کے موقعے پر ترجمان تریفک پولیس راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق 360 سے زائد پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی کو سر انجام دے رہے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق اب تک مری میں 2700 سے زائد گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں ۔ترجمان کے مطابق   سی ٹی او نوید ارشاد مری میں موجود رہ کر تمام ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں ۔

سیاحوں کی حفاظت کے پیش نظر داخلی راستوں و چیکنگ پوائنٹس پر ڈرائیونگ لائسنس چیک کیے جا رہے ہیں، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو مری میں داخلہ کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

مزیدخبریں