ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الاضحیٰ کا دوسرا روز، سنت ابراہیم کی ادائیگی کا سلسلہ جاری

عید الاضحیٰ،دوسرا روز،سنت ابراہیمی،رضائے الٰہی،سٹی42
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک) ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے، صاحب ثروت افراد اونٹ ، بیل ، بکرے ، دنبے، چھترے کی قربانیاں  کر رہے ہیں۔

  رضائے الٰہی کے حصول اور حضرت ابراہیمؑ کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی اللہ کی راہ میں جانور قربان کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 صاحب حیثیت افراد عید کے دوسرے روز بھی قربانی کر رہے ہیں اور گوشت رشتہ داروں، دوستوں اور مستحق افراد میں تقسیم کر رہے ہیں۔

 ادھر خواتین کچن کا انتظام سنبھالے ہوئے ہیں جہاں مزے مزے کے پکوان تیار ہو رہے ہیں۔