مہنگائی سے تنگ عوام کے لئے وزیر اعظم کی جانب سے خوشخبری آگئی

11 Jul, 2022 | 12:35 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف  کی عید کے روز   گورنر پنجاب  میاں بلیغ الرحمٰن سے ملا قات، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ جلد ہی پٹرول کی قیمتیں کم ہو جائے گی اور عوام کو ریلیف دیا جائے گا ۔ 

 تفصیلات کے مطابق وزیر ا  عظم اور گورنر پنجاب نے  ملاقات کے دوران ایک دوسرے کو  عید کی مبارکباد  دی اور   ملک  کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت دو ہفتوں میں مزید مضبوط ہو جائے گی۔

پنجاب پہلے بھی مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا اور مسلم لیگ ن کی پوزیشن اب بھی مضبوط ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ  پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو کینسر کی مفت ادویات ملنا شروع ہو گئی ہیں۔

وزیر ا عظم کا مزید کہنا تھا کہ  پنجاب میں گزشتہ چند ماہ سے شدید قانونی اور آئینی بحران کے باوجود پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے صوبے کے مسائل کو سنبھالنے کے لیے سخت محنت کی ہے۔

پچھلی حکومت نے ہمارے ساتھ بہت ناانصافی کی اور جھوٹے مقدمات بنائے لیکن ہم ایس کچھ نہیں کریں گیں جس کی وجہ سے بعد میں  پچھتایا جائے ۔ 


مزیدخبریں