معروف بھارتی اداکارہ نے شادی کرلی

11 Jul, 2022 | 11:58 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ نے شادی کرلی،اداکارہ  نے ریسلر سنگرم سنگھ سے شادی کی۔

اداکارہ نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اور سنگرم سنگھ کی شادی ڈریس میں تصاویر بھی شیئر کیں۔

آگرہ کے جے پی پیلس میں اداکارہ کی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اُن کے اہل خانہ سمیت قریبی دوست و احباب نے شرکت کی۔

شادی کے اس موقع پر بگ باس کنٹسٹنٹ پائل روہتگی نے سرخ رنگ کا لہنگا اور چولی پہنی  تھی جسے آسو پالاؤ انڈیا نے ڈئزائن کیا تھا، ریسلر سنگرم سنگھ نے کریم رنگ کی شیروانی پہنی تھی۔

واضح رہے کہ بگ باس کنٹسٹنٹ پائل روہتگی اور سنگرام سنگھ نے بگ باس شو کے دوران ہی شادی کا اعلان کردیا تھا۔

مزیدخبریں