(عظمت مجید)رواں سال سے اب تک لاہور میں ڈینگی کے26کنفرم کیسز سامنے آئے، تمام مریض صحت یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں،اس وقت لاہور سمیت پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کا کوئی بھی مریض داخل نہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لئے کامیاب کاروائیاں جاری ہیں، گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 48,724 ان ڈور، 8,276 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا ،599 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر ازحد ضروری ہیں، شہری زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، خصوصاً بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں نہ جمع ہونےدیں،رواں سال پنجاب سے ابھی تک ڈینگی کے56کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں۔
سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کا کہناتھا کہ تمام مریض صحتیاب ہو کر گھر جا چکے ہیں،اس وقت لاہور سمیت پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کا کوئی بھی مریض داخل نہیں ہے،محکمہ صحت کی صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کامیاب کاروائیاں جاری ہیں، گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 288,448 ان ڈور اور68,571 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا جبکہ پنجاب بھر میں706 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کا کہناتھا کہ پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کردی گئیں ہیں، مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر ازحد ضروری ہیں، مون سون کے دوران ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاط میں شہری زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں،خصوصاً بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں نہ جمع ہونےدیں۔
انہوں نےعوام سے اپیل ہے کہ کورونا کی وباء سے بچاؤ کی احتیاط کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنائیں، پنجاب کے تمام علماء کرام سے بھی اپیل ہے کے خصوصی طور پر مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی بچاؤ کے حوالے سے آگاہ کیا جائے،مساجد کے علماء کو خصوصی طور ڈینگی بچاؤ کی حفاظتی تدابیر سے آگاہ بھی کرے گا۔
ذمہ دار شہری کا ثبوت دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں،گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں،صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکتا ہے۔