(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر تمام صوبوں کو ایس او پیزپر سختی سے عملدرآمد کے لئے تفصیلی ہدایات جاری کرد ی گئیں۔
تفصیل کے مطابق این سی او سی حکام کا کہناہے کہ عید الا ضحیٰ کی آمد کے پیش نظرکوروناکے پھیلاو میں اضافے کاخدشہ ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ مویشی منڈیوں اورعیدسے متعلقہ ایس اوپیزکے نفاذ کو یقینی بنایا جائے،ماسک کا استعمال اور حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کے لئےٹیمیں تشکیل دی جائیں، این سی او سی کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں سیاحوں کی ہوٹل بکنگ کے لئے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔
مزید پڑھئے: لاہور میں کورونا کیسز کی مثبت شرح بڑھنے پر خطرے کی گھنٹی بج گئی
جبکہ ان مقامات کے داخلی راستوں اور ہوٹلوں میں ویکسین سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لئےطریقہ کار کا بھی اجرا کیا گیا ہے،بس اڈوں ، ریلوے سٹیشن ، ٹرانسپورٹ ،مساجد اور بازاروں میں بھی ایس او پیز پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے، این سی او سی کے مطابق ریسٹورنٹس، جمز، سینما گھروں اور شادی ہالزمیں ویکسی نیشن کی تصدیق کی جائے ، خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے حملوں میں ایک مرتبہ پھر تیزی آگئی،صوبائی دارالحکومت لاہور میں مثبت شرح 3.2 تک پہنچ گئی، گزشتہ روز 126 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ تین افراد جان کی بازی ہار گئے، فیصل آباد میں بھی0.5, ملتان میں 1.6 جبکہ راولپنڈی میں 2.5 ریکارڈ کی گئی،پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 292 نئے کیسز، ٹوٹل تعداد 348,085 ہو گئی۔
اب تک میں 328,767 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں،صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 8,499 رہ گئی گزشتہ روز لاہور میں تین صوبہ بھر میں کل 4 اموات رپورٹ ہوئیں، مجموعی اموات کی تعداد 10,819 ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17,062 ٹیسٹ کئے گئےصوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 5,827,053 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
راولپنڈی میں 75،پاکپتن میں 10, رحیم یار خان میں 9، سیالکوٹ میں 9، ملتان میں 7، ڈیرہ غازی خان میں 6 اور میانوالی میں 6 کیسیز رپورٹ ہوئے ہیں.