روزانہ ایک کپ کافی پینے کےحیرت انگیز فوائد۔۔۔

11 Jul, 2021 | 05:39 PM

ویب ڈیسک:  ایک نئی تحقیق میں طبی ماہرین نےانکشاف کیاہےکہ روزانہ کافی پینےسےکوروناکا شکار ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔

 تفصیلات کےمطابق امریکی سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ روزانہ کافی کا ایک کپ پینے سے مہلک وبا کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ سائنس دانوں نے 40 ہزار برطانوی نوجوانوں پر تجربہ کیا جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی کا ایک کپ ہر 10 میں سے ایک فرد کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے مفید ہے۔ امریکی سائنسدانوں کا مزید کہنا ہے کہ کافی میں کچھ ایسے اجزا موجود ہیں جو انسانی صحت کو بہتر کرتے اور مدافعتی نظام کو طاقتور بناتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ سبزی کے باقاعدہ استعمال سےکوروناکا شکار ہونے سےبچاجاسکتاہے۔چائےاورپھل کےاستعمال کو کوروناپر قابو کیلئےمددگار نہیں سمجھا جاتا۔ پروسسنگ فوڈز جس میں قیمہ اور سینکا ہوا گوشت شامل ہے کے استعمال سے کورونا کی زد میں آنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

برطانوی ماہرین صحت کاکہناہے کہ روزانہ تین سے پانچ کپ کافی پینے سے جگرکے کینسر اور اسکے غیرفعال ہونے کا خطرہ 40فیصدتک کم ہوجاتاہے۔ رائل سوسائٹی آف میڈیسن لندن کی جانب سے کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اعتدال کیساتھ کافی کااستعمال جگرکیلئے مفیدہے۔ یونیورسٹی کالج لندن کے پروفیسر گریم الیگزینڈرنے بتایا کہ جگرکے امراض بڑھ رہے ہیں اسلئے یہ معاملہ اہم ہے کہ کس طرح دنیاکامن پسندمشروب‘ کافی‘جگرکے امراض کیخلاف معاون ثابت ہورہاہے۔ انہوں نے کہا کہ کافی پینے سے جگر کے امراض لاحق ہونے کاخطرہ کم ہوسکتاہے۔

مزیدخبریں