صبور علی کو بولڈ سین کرنا کیسا لگتا؟ اداکارہ نے وضاحت کر دی

11 Jul, 2021 | 04:52 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ صبور علی نے اپنے ایک انٹرویو میں بولڈ سین کے بارے دل کھول کربات کی، اداکارہ کا کہناتھا کہ ’مجھے بولڈ سین کرتے ہوئے بہت مشکلات پیش آتی ہیں، میں ڈرتی ہوں کہ کہیں کچھ غلط نہ کردوں یا حد سے نہ بڑھ جاؤں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی کانام ان شوبز ستاروں میں شامل ہوتا ہے جنہوں نے کیریئر کے ابتداء میں اپنی منفرد اداکاری کی بدولت اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا، اداکارہ صبور علی نے حالیہ دنوں نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بولڈ سین کے بارے بات کی، صبور علی نے کہا ہے کہ وہ ڈرامہ سیریل ’فطرت‘ میں بولڈ سین کرنے کے خلاف تھیں۔

انٹرویو میں میزبان نے دیگر کئی سوالات کئے اور ایک سوال بولڈ سین پر کیا، میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ کا کہناتھا کہ ’مجھے بولڈ سین کرتے ہوئے بہت مشکلات پیش آتی ہیں، میں ڈرتی ہوں کہ کہیں کچھ غلط نہ کردوں یا حد سے نہ بڑھ جاؤں۔‘
اداکارہ کا مزید کہناتھا کہ جب میں اور اداکار علی عباس ڈرامے میں بولڈ سین کررہے ہوتے تھے تو ہم یہ سوچتے تھے کہ کیمرے میں کیسے آرہے ہوں گے اور ہم دونوں ایک دوسرے پوچھ رہے ہوتے تھے کہ ہم سے کہیں کچھ زیادہ تو نہیں ہوگیا،یہ صورتحال ایسی ہوتی تھی کہ ہمیں سمجھ ہی نہیں آتا تھا کہ اپنے سین کو کس طرح کیمرے میں پیش کریں۔

جب ہمارے ڈرامے کی شوٹنگ ہورہی تھی تو اُس وقت اداکار علی عباس اور میں، ہمارے بولڈ سین کے خلاف تھے لیکن فیصلہ ہمارا نہیں بلکہ ہدایتکار کا ہوتا ہے۔

مزیدخبریں