بڑھتی آبادی وسائل میں کمی، مسائل میں اضافے کاباعث ہے:فردوس عاشق

11 Jul, 2021 | 04:02 PM

ویب ڈیسک :  وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومتوں نے بڑھتی آبادی جیسے اہم معاملے پر کوئی توجہ نہیں دی۔بڑھتی آبادی کے باعث بڑھتے مسائل عوام کی توجہ کے منتظر ہیں۔

  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  فردوس عاشق اعوان نے عالمی یوم آبادی کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ آبادی میں اضافہ وسائل میں کمی اور مسائل میں اضافے کاباعث بن رہا ہے۔ بڑھتی آبادی پر قابو پا کر عوام کا معیارِ زندگی بہتر کیا جا سکتا ہے، ہر شہری تک بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔حکومت عوام کو تمام مسائل سے نکالے گی۔

مزیدخبریں