شہر کی 12 مویشی منڈیوں کیلئے ٹریفک پلان جاری۔۔

11 Jul, 2021 | 02:16 PM

سٹی 42: عیدالاضحیٰ کی آمد آمد۔۔۔سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کی ہدایت پر شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے  شہر کی 12 مویشی منڈیوں کا ٹریفک پلان جاری۔

 تفصیلات کےمطابق عیدالاضحیٰ کی آمد آمد۔۔شہری قربانی کے جانوروں کی خریداری کیلئے منڈیوں کا رخ کررہے ہیں،سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کی ہدایت پر شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے  شہر کی 12 مویشی منڈیوں کا ٹریفک پلان جاری ۔مویشی منڈیوں  میں آنیوالے شہریوں کی سہولت،ٹریفک پلان  پر عملدرآمد کیلئے نفری تعینات، سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ ڈویژنل افسران کی نگرانی 4، ڈی ایس پیز، 12 انسپکٹرز اور 400 سے زائد وارڈنز تعینات، رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کےلئے 7فوک لفٹرز تعینات کئے جائیں گئے۔ شاہ پور کانجراں، پائن ایونیو روڈ شانو بابا، نزد حویلی مرکز بالمقابل نثار حویلی سندر روڈ مویشی منڈی لگے گی، این ایف سی سوسائٹی نزد بحریہ ٹاؤن، رائے ونڈ روڈ مانگا منڈی، سگیاں روڈ اور لکھو ڈئیر نزد رنگ روڈ منڈی لگے گی، ایل ڈی اے سٹی نزد کاہنہ کاچھا روڈ، گجومتہ نزد لاہور رنگ روڈ آفس بھی مویشی منڈی لگے گی، این بلاک ڈیفنس فیز 9 اور سبزی منڈی نشترکالونی بھی مویشی منڈی لگے گی،

سی ٹی او لاہور  کا مزید کہنا تھا کہ  پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے شہریوں کو پارکنگ و کورونا ببارے آگاہی بھی دی جائے گی،مین شاہراہ پر کوئی جانور یا گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،   شہریوں کو مویشی منڈیوں تک رسائی میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی، منڈیوں میں رش بڑھنے سے ٹریفک پولیس  کی نفری میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔   سی ٹی او لاہور کی وارڈنز کو نوسر بازوں مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

مزیدخبریں