ارجنٹائن 1993 کے بعد کوپا امریکہ کپ جیتنے میں کامیاب۔۔۔

11 Jul, 2021 | 01:59 PM

 ویب ڈ یسک :  ارجنٹائن نےامریکہ کپ کا نیا چیمپیئن بن گیا۔برازیل نے 27 میچوں میں ناقابل شکست رہا اس نے 22 میچ جیتے اور 5 برابر رہے جبکہ کسی میچ میں ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑا تاہم فائنل میں ارجنٹائن میں برازیل کو ایک صفر سے شکست دے دی۔

 تفصیلات کے مطابق کوپا امریکہ کپ کا فائنل برازیل اور ارجنٹائن کے درمیان  کھیلا گیا  برازیل نے 27 میچوں میں ناقابل شکست رہا اس نے 22 میچ جیتے اور 5 برابر رہے جبکہ کسی میچ میں ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑا تاہم فائنل میں ارجنٹائن میں برازیل کو ایک صفر سے شکست دے دی۔  جس میں ارجنٹائن کے ڈی ماریا نے 22ویں منٹ میں گول کیا۔ جس کے بعد کوئی ٹیم گول نہ کر سکی اور اس طرح ارجنٹائن نے برازیل کو ایک صفر سے شکست دے دی۔

ارجنٹائن 1993 کے بعد کوپا امریکہ کپ جیتنے میں کامیاب ہوا۔ مسلسل 27 میچوں میں ناقابل شکست رہنے والے برازیل کو فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

لیونل میسی جیت کے جشن میں نیمار کو نہ بھولے اور دیر تک گلے لگائے رکھا۔ ارجنٹائن کے گول کیپر ایمی مارٹنیز گولڈن گلوز کے حق دار قرار پائے اور اس طرح ایمی مارٹنیز گولڈن گلوز جیتنے والے ارجنٹائن کے پہلے گول کیپر بن گئے۔

مزیدخبریں