(رضوان نقوی)کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں رات گئے تک کارروائیاں جاری رہیں،متعدد ریسٹورنٹس,فٹنس جمز اور دکانوں کو خلاف ورزی پر سربمہر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں رات گئے تک کارروائیاں جاری رہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب نے سٹی ٹاور پلازہ مین بلیوارڈ کا دورہ کرکے متعدد دکانوں کو چیک کیا اوروارننگ جاری کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی سردارفیضان احمد نے ٹیم کے ہمراہ تحصیل سٹی میں مختلف دکانوں اور ریسٹورنٹس کو چیک کیا۔اے سی سٹی نے گوگا نقیبیہ چنے، باڈی شیپ جیم، مسل حب جیم اور نثار ڈیجیٹل لیب کو سربمہر کردیا۔
اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے تحصیل رائیونڈ میں متعدد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو چیک کیا۔ایم اے ڈی برگر مین بلیوارڈ، وٹ اے پراٹھا، جوہر بروسٹ مین بلیوارڈکوسیل کردیاگیا۔اسی طرح قبائل، الیاس ٹرک اڈہ کو بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا-ریسٹورنٹس اور دکانوں کو کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ویکسینیٹڈ نہ ہونے کے باعث سیل کیا گیا۔