سٹی 42: لاہورمیں انڈین کوروناوائرس کی لیبارٹری ٹیسٹ میں بھی تصدیق ۔ایک ہفتے کے دوران 10 مریض انڈین کورونا ڈیلٹا قسم کا شکار ہو گئے،معروف ورالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر وحید الزمان طارق نے بھی تصدیق کردی ۔
تفصیلات کے مطابق پروفیسر وحید الزمان کا کہنا ہے کہ چغتائی انسٹی ٹیوٹ آف پتھالوجی میں ٹیسٹ کئے گئے .10 مریضوں میں کورونا کی ڈیلٹا قسم سامنے آئی لیکن دیگر اقسام نہیں پائی گئیں. کورونا کی انڈین قسم ڈیلٹا تیزی سے پھیلتی ہے.معروف ورالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر وحید الزمان طارق ن کا کہنا ہے کہ کورونا کی انڈین قسم سے بچاؤ کیلئےویکسین موثر ہے، شہری ویکسی نیشن کروائیں،احتیاطی تدابیر پر عمل کریں.
پروفیسر وحید الزمان کا مزید کہنا تھا کہ پہلی اور دوسری لہر میں کورونا کی وائلڈ ٹائپ کا سامنا تھا . تیسری لہر میں کورونا کی برٹش قسم پائی گئی تھی . اب انڈین قسم ڈیلٹا سامنے آئی ہے جو چوتھی لہر کا باعث ہوسکتی ہے.
واضح رہے محکمہ صحت کی اپنے تمام ماتحت طبی اداروں کے ملازمین کو 15 جولائی تک کورونا ویکسی نیشن کروانے کی ہدایت کردی،سیکرٹری صحت پنجاب بیرسٹر نبیل اعوان نے کہا کہ 15 جولائی تک تمام میڈیکل اداروں، ہسپتالوں کے سربراہان سرٹیفکیٹ جاری کریں گے کہ ان کے ملازمین نے ویکسین لگوا لی ہے،15 جولائی کے بعد ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کو ہسپتالوں اور دیگر طبی اداروں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور ان کو ڈیوٹی سے غیر حاضر تصور کیا جائے گا۔