تیز بارشوں کی پیشگوئی،سیلاب کا خدشہ،الرٹ جاری

11 Jul, 2021 | 11:22 AM

Imran Fayyaz

(رضوان نقوی)  گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ پورا ہفتہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی تھی اور اب پی ڈی ایم نے شہر میں تیز بارشوں کے پیش نظر اہم وارننگ جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرمیں12 جولائی سے تیز بارشوں کی پیش گو ئی کی گئی ہے، پی ڈی ایم کے ترجمان نے  تیز بارشوں کے باعث12سے 14جولائی کے دوران سیلاب کے خطر ات کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ پی ڈی ایم نے ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے اداروں کو الرٹ کر دیا۔

دوسری جانب  گزشتہ روز  صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے  شدید حبس ہو گیا تھا۔ آج بھی شہر کا موسم قدرے ابر آلود ہے، واضح رہے کہ قبل ازیں موسم کا حال بتانے والوں نے بھی پیشگو  ئی کی تھی ، شروع ہونے والا بارشوں کا نیا سلسلہ  ایک ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا اور موسم خوشگوار ہوجائے گا۔

مزیدخبریں