ریشم اور ریما نے بھی دلیپ کمار کیساتھ سنہری یادیں شیئر کردیں

11 Jul, 2021 | 10:17 AM

Sughra Afzal

کینٹ (زین مدنی) پاکستان فلم انڈسٹری کی اداکاراؤں ریشم اور ریما نے بھی میرا جی کے بعد لیجنڈری اداکار دلیپ کمار سے وابستہ اپنی سنہری یادیں شیئر کردیں۔

اداکارہ ریما نے دلیپ کمار کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ 2004 میں دلیپ کمار کی رہائشی گاہ پر ان کے ساتھ اور ان کی بہت ہی قابل اعتماد اور خوبصورت بیوی سائرہ بانو جی کے ساتھ رہی۔

ریما نے لکھا کہ یہ میرے لیے ایک سنہری یاد ہے، میں نے ان کے ساتھ ایک بہت اچھا وقت گزارا جو مجھے ہمیشہ یاد رہے گا، پچھلی اور موجودہ صدی کبھی بھی ان جیسی مقبول ترین شخصیت کا مشاہدہ نہیں کرے گی۔

دوسری جانب ریشم نے بھی اپنی جوانی کی دلیپ کمار کے ہمراہ کھڑے تصویر شیئر کی، تصویر شیئر کرتے ہوئے ریشم نے لکھا کہ اپنے وقت کے سب سے بڑے اداکار کے ساتھ برسوں پہلے کی معمولی سی صائمہ شامل ہیں.

واضح رہےکہ4 روز قبل بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمارانتقال کر گئے۔

مزیدخبریں