سارہ، یمنیٰ، اقرا اور ریما کے پہناوے کی تعریفیں

11 Jul, 2021 | 09:55 AM

Sughra Afzal

شہر بھر سے (زین مدنی) پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس وقت جہاں کچھ اداکاراؤں کے پہناوے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں چند اداکاراؤں کی مکمل لباس پہننے پر تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔

گزشتہ دنوں ایک اسٹائل ایوارڈ شو منعقد ہوا جہاں پاکستان کی معروف اداکاؤں نے اپنے حسن کی جلوے بکھیرے، ایوارڈ شو کی چکا چوند روشنیوں میں شوبز انڈسٹری کی اداکاراؤں نے بھی خوب روشنیاں بکھیریں مگر کچھ کو مغربی لباس پہننے پر شدید تنقید کا سامنا بھی رہا۔

اسٹائل ایوارڈ شو پر لباس پر چھڑنے والی بحث تھوڑا تھم گئی ہے مگر یہ تاحال ختم نہیں ہوئی ہے،ایسے میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے مختلف اداکاراؤں کا موازنہ ان کی ساتھی ادا کاراؤں کے ساتھ کیا جا رہا ہے کیونکہ وہ اسٹائل ایوارڈ میں مشرقی لباس پہن کر شرکت کرتی رہی ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے چند معروف اداکاراؤں کی تصویروں کا کولاج بنایا گیا ہے جس میں سینئر فلم، ٹی وی اداکارہ و میزبان ریما خان، اداکارہ اقرا عزیز، اداکارہ یمنی زیدی اور اداکارہ سارہ خان کو دیکھا جا سکتا ہے، یہ تصاویر گزشتہ ایوارڈ شو سے لی گئی ہیں۔

کولاج میں نظر آنے والی سب ہی اداکاراوں نے خوبصورت مشرقی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور ایوارڈ شو میں شرکت کر رہی ہیں، انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے مغربی لباس پہننے والی اداکاراوں سے اپنی پوسٹس پر پوچھنا ہے کہ معزز خواتین، اسٹائل ایوارڈ شو میں آپ کو اِن جیسا دکھنے اور ایسا لباس پہننے سے کیا چیز روک رہی ہے۔

مزیدخبریں