(حسن خالد)ڈی ایچ اے فیز 5 کے علاقہ میں ماڈل کی گھر سے تشدد زدہ برہنہ لاش برآمد، نایاب نامی ماڈل کو ممکنہ طور پر گلہ دبا کر قتل کیا گیا ۔ پولیس نے زیادتی،ڈکیتی سمیت مختلف پہلوؤں پرتفتیش شروع کر دی، آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپوٹ طلب کر لی۔
پولیس کے مطابق 29 سالہ ماڈل نایا ب کی لاش ملی ہے جو ڈی ایچ اے فیز فائیو کے ایک گھر میں اکیلے رہائش پذیر تھی،،29 سالہ نایاب دو بھاٸیوں کی سوتیلی بہن تھی جسےنامعلوم افراد نے گھر میں گھس تشدد کا نشانہ بنایا اور گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔قتل کرنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس ابتدائی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعہ مردہ خانے منتقل کردیا جبکہ قتل کا مقدمہ مقتولہ کے سوتیلے بھائی محمد علی ناصرکی مدعیت میں درج کیاگیا۔
بھائی کے مطابق بہن نایاب کوگزشتہ رات کھاناکھانےکےبعدگھرچھوڑاتھا،صبح سویرے بہن سے ملنےگھرگیاتودروازے بندتھے،گھرکی پچھلی سائیڈکی کھڑکی ٹوٹی ہوئی تھی، گھرمیں داخل ہواتوسامنے بہن کی لاش پڑی تھی۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ کو نامعلوم افراد نے تشدد کر کے گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار ا۔ واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے سوتیلے بھائی محمد علی ناصر کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس بی میں درج کر لیا گیاہے۔ مقدمہ کے مطابق نایاب کو گزشتہ رات کھانا کھانے کے بعد گھر چھوڑا تھا،اگلے روز بہن سے ملنے گھر گیا تو دروازے بند تھے ،گھرکی پچھلی سائیڈکی کھڑکی ٹوٹی ہوئی تھی، ٹوٹی کھڑکی سے گھرمیں داخل ہواتوسامنے بہن کی لاش پڑی تھی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ نایاب مختلف گانوں میں ماڈلنگ کر چکی ہے، کچھ عرصہ سے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر چکی تھی۔ پولیس نے زیادتی، ڈکیتی مزاحمت ،دیرینہ دشمنی اور دیگر پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپوٹ طلب کر لی ۔۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی سی ایس آئی آر سوسائٹی فیز ٹو میں بھی گھرسےمیاں بیوی کی لاشیں ملی تھیں،26سالہ حسن رضا کی کمرے میں پنکھے سے لٹکتی ہوئی برآمد ہوئی جبکہ گھر کے دوسرے کمرے کے بیڈپر خاتون مردہ حالت میں پائی گئی تھی۔اہل خانہ نے رسی کاٹ کر حسن رضا کی لاش پنکھے سے اتاری کر پولیس کو اطلاع دی تھی۔