(ویب ڈیسک)ہائی بلڈ پریشر سے دل کی بیماریاں، سٹروک، فالج، آنکھوں کی بینائی اور صحت کے کئی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے کم کولیسٹرول اور چربی والے کھانوں کے ساتھ ادویات کا استعمال معاون ثابت ہوتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق ڈاکٹرز اور غذائی ماہرین کچھ ایسے کھانوں کا مشورہ دیتے ہیں، جو بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
اپنے طرز زندگی میں چند تبدیلیاں کرکے ہائپر ٹینشن یا ہائی بلڈ پریشر جیسے صحت مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔بلڈ پریشر کے بے قابو ہونے پر متعدد بیماریاں جنم لیتی ہیں بالخصوص امراض قلب سے متعلق مسائل سامنے آنے کا بھی خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔بلڈ پریشر کے بڑھ جانے میں مختلف عوامل ہوتے ہیں لیکن غیرمتوازن طرز زندگی اور نامناسب غذا کا استعمال اس کی بڑی وجہ ہیں۔
چاکلیٹ تناؤ کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ چاکلیٹ کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا روزانہ کھانے سے دل اور خون کی رگیں مضبوط ہوتی ہیں۔گاجر کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس سے دل کی دھڑکن منظم رہتی ہے اور گردے ٹھیک طریقے سے کام کرتے ہیں۔پالک آئرن سے بھرپور ہونے کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اس میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہیں اور اس میں دل کے لیے صحت مند عناصر جیسے پوٹاشیم، فولٹ اور میگنیشیم وغیرہ ہوتے ہیں۔
کیلا جسم کو پوٹاشیم فراہم کرتا ہے، جو جسم میں خون کی گردش کو منظم کرنے اور بلڈ پریشر کو ایڈجسٹ کرنے میں مدد کرتا ہے۔
ذہنی دباؤ یا پھر تناؤ کی وجہ سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور اس کی سب سے بڑی وجہ ہمارے روز مرہ کے معمولات ہیں۔ذہنی دباؤ مختلف طریقوں سے صحت کے لیے نقصان دہ ہے اور اس کی وجہ سے ہائیپرٹینشن کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔اگر آپ کو محسوس ہوتا کہ آپ پورے دن بہت زیادہ دباؤ کا شکار رہتے ہیں تو آپ اپنی روز مرہ کی زندگی میں کچھ تبدیلیاں لے کر آئیں۔اس کے لیے ورزش اور یوگا وہ بہترین کام ہیں جو آپ کے ذہنی دباؤ کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوں گے اور اس کی وجہ سے بلڈ پریشر بھی کنڑول میں رہے گا۔اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ کے کام کرنے کا دورانیہ بہت زیادہ ہے تو پھر ذہنی دباؤ کے لیے اس کام کے درمیان چھوٹے چھوٹے وقفے ضروری ہیں۔