ساحر علی بگا نے اپنی پہلی غزل کی ویڈیو جاری کردی

11 Jul, 2020 | 10:56 PM

Malik Sultan Awan

(زین مدنی حسینی) معروف گلوکار ساحر علی بگا نے غزل گائیکی کو اجاگر کرنے کے لئے قدم بڑھایا اور اپنی پہلی غزل کی ویڈیو جاری کردی۔
معروف گلوکار ساحر علی بگا کہتے ہیں کہ چاہتا ہوں کہ ہم اپنی غزل گائیکی اور نامور گلوکاروں کے انداز کو ہمیشہ یاد رکھیں۔ گلوکار ساحر علی بگا جہاں پاپ سنگنگ کے حوالے سے جانے جاتے ہیں وہیں انہوں نے غزل گائیکی کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا، بیٹے اذان کے ہمراہ اپنی نئی غزل متعارف کروا دی۔ ساحر علی بگا کا کہنا تھا کہ ویڈیو ریوائیول آف غزل کی طرف ابھی یہ میرا پہلا قدم ہے۔

ساحر علی بگا نے کہا کہ غزل ہماری ثقافت ہے جسے شاید ہم پاپ اور دوسرے انداز کی سنگنگ کے چکر میں بھلا بیٹھے ہیں، غزل گائیکی مشکل ہے لیکن جو غزل گا سکتا ہے وہ کچھ بھی گا سکتا ہے۔
ساحر علی بگا کا کہنا تھا کہ نور جہاں، مہدی حسن اور غلام علی جیسے لوگوں نے ہمیشہ غزل کی ثقافت کو اجاگر کرکے اپنا نام اور مقام بنایا ہے،یہ بھی اس کو جاری رکھنے کی ایک کوشش ہے، اس کے ذریعے نئے اور سبھی گلوکاروں کی توجہ بھی غزل گائیکی کی طرف جائے گی۔

مزیدخبریں