ایان علی کی شوبزمیں واپسی

11 Jul, 2020 | 09:17 PM

Malik Sultan Awan

غوث الاعظم روڈ (زین مدنی )کرنسی اسمگلنگ کیس میں ضمانت حاصل کرنے والی سابقہ سپر ماڈل ایان علی طویل عرصے بعد شوبزمیں واپسی کرتے ہوئے ایک دو نئے بلکہ سات گانے ریلیز کرنے والی ہیں۔

ماڈل نے اپنی گاڑیوں کے درمیان اسٹائلش سی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا یہ سیر کرنے اور میرے آنے والے 7 گانے میری پسندیدہ پرانی لیمبرگنی میں بیٹھ کر دوبارہ سے انہیں سننے کا وقت ہے، میں یقینی بنانا چاہتی ہوں کہ وہ سننے میں بہت اچھے لگیں ۔ایان نے واضح کیا کہ وہ ان گانوں کیلئے گزشتہ 5 سال سے محنت کررہی تھیں جن سے اب سب لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے لکھا تمام ساتھ گانے ایک یا دو ہفتے میں ریلیزکردیے جائیں گے۔

اس سے قبل فروری 2020 میں ایان نے لکھا تھا کہ 5 سال قبل گایا جانے والا گانا ارتھ کوئیک آج بھی پرستاروں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔ میوزک سائٹ سانڈ کلاڈ پر یہ گانا 30 ملین سے زائد بار سنا جاچکا ہے جبکہ یو ٹیوب پربھی تاحال 15 ملین لوگ اسے دیکھ چکے ہیں۔ماڈل نے شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا تھا کہ سال 2009 سے اب تک آپ لوگوں کی جانب سے پیاراور مثبت سوچ کا اظہار کیا جارہا ہے، اور دعا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں اضافہ ہو۔ساتھ ہی ماڈل نے اپنے آنے والے پراجیکٹ کے حوالے سے بھی اشارہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ آپ لوگ اسے جلد دیکھ سکیں گے تاہم اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں تھیں، لیکن یقیننا ان کا اشارہ اپنے ان نئے 7 گانوں کی جانب ہی تھا۔

ایان علی کو سال 2015 میں دبئی روانگی سے قبل بینظیر انٹرنیشنل ائر پورٹ اسلام آباد سے 5 لاکھ ڈالرز سے زائد کرنسی لے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔اس کیس میں تقریبا 2 سال تک ایان علی عدالت میں پیش ہوتی رہیں، تاہم 2017 میں دبئی جانے کے بعد سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔مارچ 2019 میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر آخری بارٹویٹ کرنے والی ماڈل کیس میں ضمانت حاصل کرنے کے بعد سے میڈیا سے دور تھیں اور تقریبا 4 ماہ قبل انہوں نے ٹوئٹرپرواپسی کی تھی۔

مزیدخبریں