ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں غیرقانونی مویشی منڈیاں سج گئیں

شہر میں غیرقانونی مویشی منڈیاں سج گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد حسین ) سرکاری سطح پر تو مویشی منڈیاں نہ لگ سکیں، لیکن پابندی کے باوجود شہر کے مختلف مقامات پر منی مویشی منڈیاں لگنا شروع ہوگئیں، بیوپاریوں نے جہاں جگہ دیکھی منی مویشی منڈی لگا دی۔

سرکاری سطح پرمویشی منڈیاں فعال نہ ہوسکیں، تاہم پابندی کے باوجود شہر کے مختلف مقامات پر منی مویشی منڈیاں لگنا شروع ہوگئیں، جس سےشہرمیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات بڑھنے لگے۔ شہر میں نامزد کردہ بارہ مویشی منڈیوں کے مقامات تو ویران ہیں لیکن دیگر مقامات کی آباد کاری شروع ہوگئی۔ بیوپاریوں نے شہر کا رخ کرلیا اور جہاں جگہ میسرآئی منی منڈیاں لگا لیں۔

ہربنس پورہ، تاج پورہ کینال پارک اور بند روڈ پر منی مویشی منڈیاں لگ گئیں۔ آڑھتیوں نے سینکڑوں خالی پلاٹوں پر چھوٹی چھوٹی بکرمنڈیاں بنا لیں جبکہ بیوپاریوں نے جانوروں کے ساتھ مٹر گشت کرنا بھی شروع کردیا۔ خالی پلاٹوں پر چائنہ سکیم، شادباغ، گجر پورہ اور مکھن پورہ میں منی مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن، پیپسی روڈ گورومانگٹ، سگیاں، دوموریہ پل، اسلام پورہ، جلو، واہگہ، برکی، بیدیاں، فتح گڑھ اور رنگ روڈ شامل ہیں۔

شہر میں کھلے عام منی مویشی منڈیاں لگائے جانا انتظامیہ کی کاکردگی پرسوالیہ نشان ہیں جبکہ ان منڈیوں میں کورونا ایس او پیز کو بھی نظر انداز کیا جارہا ہے۔