سٹی 42:ترکی مشہور اداکارہ ہیزل کایاجن کے ڈرامے ڈبنگ کرکے اردو زبان میں بھی ٹی وی پر د کھائے جارہے ہیں،اداکارہ کی ایسی تصویریں سامنے آئیں جن کو دیکھ کر سوشل میڈیاصارفین بھی حیران رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق تقریباًگزشتہ ایک دہائی سے ترکی ڈرامے پاکستان میں دکھائے جا رہے ہیں اور پاکستان کے عوام انہیں دیکھنے کے ساتھ ساتھ خوب سراہتے نظر آتے ہیں ۔ ڈراموں میں اس قدر دلچسپی کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے ان کرداروں کو نبھانے والے اداکاروں کو سوشل میڈیا پر بھی فالو کرنا شروع کیا ہے اور انکے ڈائیلاگ لوگوں کی زبانوں پر ہیں۔ بہت سے کردار ایسے ہیں جو اپنی بھرپور مقبولیت کے باعث پاکستان میں اپنے نبھائے گئے کردار ہی کے نام سے مشہور ہوئے ہیں ۔اسی طرح کا ایک نام ہیزل کایا کا ہے جو اپنے کردار فریحہ کی وجہ سے پاکستان میں خوب مقبولیت سمیٹ چکی ہیں ۔
بہت کم پاکستانی جانتے ہیں فریحہ کے نام سے پہچانی جانے والی ترک اداکارہ کانام ہیزل کایا ہے اور انکی خوبصورتی کے باعث یہ اندازہ لگانا بھی بہت مشکل ہے کہ وہ شادی شدہ ہیں اور انکا ایک خوبصورت بیٹا بھی ہے۔ہیزل کایا نے دو برس پہلے ایک ترک اداکار علی عطائے سے شادی کی اور گزشتہ برس انکے ہاں پیدا ہونے والے بیٹے کا نام فرکت علی عطائے ہے۔اپنے بیٹے کے ساتھ سوشل میڈیا پر فریحہ کی آنے والی نئی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور پاکستانی عوام ماں اوربیٹے کی خوب تعریف کرتے نظرآتے ہیں۔
یاد رہے کہ ترک ڈراموں کی مقبولیت میں سب سے زیادہ اضافہ ارتغل ڈرامے کی آمد کے بعد سے ہوا ہے۔ترک ڈرامہ "ارطغرل غازی" پاکستان میں اس قدر مقبول ہوا کہ اس نے کامیابی میں ترکی کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔یکم رمضان سے نشر کیے جانے والے ڈرامے "ارطغرل غازی" نے ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔