سفاک پھوپھی نےمعصوم بچی کا جسم گرم سلاخوں سے داغ دیا

11 Jul, 2020 | 03:50 PM

M .SAJID .KHAN

(فہد بھٹی)معاشرے میں آئے روز ایسے افسوسناک واقعات رونماں ہورہے ہیں جن کو سن کررونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں,لاہور کے علاقہ میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں پھوپھو نے بھتیجی پر بدترین تشدد کیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور نشتر کالونی میں پیش آنے والے واقعہ نے انسانیت کا درد رکھنے والوں کو ہلا کررکھ دیا، معصوم بچی پر بد ترین تشدد بھی کیا تو گرم سلاخوں کے ساتھ،دردناک واقعہ میں ظالم پھوپھی نےبچی کا جسم لوہے کی گرم سلاخوں کے ساتھ داغ دیا، دردوکرب میں مبتلا بچی روتی چلاتی رہی مگر سفاک  پھوپھی کو ترس نہ آیا، واقعہ کی جیسے ہی اطلاع پولیس کو ملی تو پولیس نے ایکشن لیتے ہوئےملزمہ کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ  پھوپھی کا بچی پرتشدد کا معاملہ پر  پولیس نے بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا۔مقدمہ درج کے ملزمہ پھوپھو کو گرفتار کر لیا گیا ہے, پولیس کا کہناتھا کہ بچی کے میڈیکل میں تشدد ثابت ہو گیا, ملزمہ کو آج عدالت پیش کیا جائے گا,تفتیشی حکام کا مزید کہنا تھا کہ بچی اپنی پھوپھو کے پاس ہی رہائش پذیرتھی, بچی کی والدہ نے دوسری شادی کررکھی ہے۔

دوسری جانب تشدد کے ایک دوسرے واقعے میں آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ ثناء پر تشدد کے معاملہ پرچائلڈ پروٹیکشن بیورو نے ملزم حماد کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی۔ ایف آئی آر تھانہ ستوکتلہ میں درج کروائی گئی۔چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ پی پی سی کی سیکشن 328 اے اور پی ڈی این سی ایکٹ کی سیکشن 34کے تحت ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ تشدد کا شکار بچی کو انصاف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی لیگل ٹیم خود اس کیس کو دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کا شکار بچی کا علاج معالجہ بھی جاری ہے جبکہ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کے خلاف قانونی کرکے معاملہ کی تحقیقات کی جائیں گی ۔

مزیدخبریں