پی سی بی نے پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی واپسی کے شیڈول کا اعلان کردیا

11 Jul, 2020 | 04:05 PM

Shazia Bashir
Read more!

 حافظ شہبازعلی: چار ماہ بعد پی ایس ایل ٹکٹوں کی واپسی کا شیڈول جاری،   پی ایس ایل فائیو کی ٹکٹوں کی واپسی 2 مراحل می13 جولائی تا 5 اگست اور6 تا 29 اگست ہوگی۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائیو کی ٹکٹوں کی رقم واپسی کے شیڈول کا اعلان کردیا، شائقین کرکٹ کو دومراحل میں ٹکٹوں کی رقوم واپس ملے گی، دیرآید درست آید کے مترادف پاکستان کرکٹ بورڈٖ نے چارماہ بعد پی ایس ایل فائیو کی ٹکٹوں کی رقم واپسی کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

پی ایس ایل فائیو ٹکٹوں کی واپسی دومراحل میں ہوگی، پہلے مرحلے میں 13 جولائی سے پانچ اگست تک، بند دروازوں میں ہونے والے 5 میچز اور راولپنڈی میں بارش کی نذر ہونے والے میچ کے ٹکٹ واپس ہوں گے۔

 

دوسرے مرحلے میں چھ سے 29 اگست تک کوالیفائر، ایلی منیٹر اور فائنل کی ٹکٹیں واپس ہوں گی پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی واپسی ملک کے 27 شہروں کے کورئیر سنٹرز سے بیک وقت کی جائے گی۔

پی ایس ایل کے پراجیکٹ ہیڈ شعیب نوید کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 کے سبب صورتحال کا جائزہ لینے کی وجہ سے واپسی میں تاخیر ہوئی، صارفین سے حکومتی حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی درخواست ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی اور تمام فرنچائزز پرامید ہیں کہ لیگ کے بقیہ میچز کو 2020 میں ہی ری شیڈول کر لیا جائے گا۔

 

 

مزیدخبریں